بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہاشم ڈوگر کے بعد پنجاب کے ایک اور وزیر نے استعفیٰ دے دیا

وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کے بعد پنجاب کے ایک اور وزیر مستعفی ہوگئے، وزیر معدنیات لطیف نذر نے استعفیٰ قیادت کوبھجوا دیا۔
پنجاب کے وزیر معدنیا ت جنہوں نے چند روز قبل مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا اب وہ باضابطہ مستعفی ہوگئے، لطیف نذر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے وزرت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
خیال رہے کہ لطیف نذر فیصل آباد کے ضمنی الیکشن کے عمل میں حصہ لینے کے لئے مستعفی ہوئے، لطیف نذر کا استعفیٰ بدھ کو منظور ہونے کا امکان ہے، وہ وزیر کی حیثیت سے ضمنی الیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔
استعفے کی وجہ صرف فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کی پابندیوں سے بچنا ہے۔

وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر گجر کا مستعفی ہونے کا اعلان