بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی کے ایوان سے ملحقہ لابیز میں تمام غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسمبلی ایوان سے ملحقہ لابیز میں تمام غیر متعلقہ افراد کا داخلہ سختی سے ممنوع قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے رولنگ دی ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس میں جو حصے منتخب ارکان کیلئے مخصوص ہیں وہاں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔ا سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو حکم دیا کہ اس رولنگ پر سختی سے عمل کیا جائے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر نے یہ رولنگ منگل کو مشترکہ اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے کرائی جانے والی نشاندہی اور اعتراض پر دی، خواجہ محمد آصف نے سپیکر کو بتایا کہ ایوان سے ملحقہ ارکان اسمبلی کیلئے مختص لابیز میں غیر متعلقہ افراد کی بڑی تعداد ہر وقت موجود رہتی ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں یہ لوگ ارکان کیلئے وہاں دستیاب تمام سہولتوں سے بھی استفادہ کرتے ہیں ہمیں نہیں معلوم کہ یہ لوگ کون ہیں لیکن ایوان کے رکن ہرگز نہیں۔ لابیز میں ارکان اسمبلی ملکی صورتحال، اہم واقعات اور ایوان میں وضع کی جانے والی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور یہ غیر ممبر افراد ساری باتیں سنتے ہیں۔