کراچی ( نیوز ڈیسک ) سندھ ہائی کورٹ نے نامعلوم کالز پر دھمکیاں ملنے سے متعلق درخواست معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو پر سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو نامعلوم کالز پر دھمکیاں ملنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ حریم شاہ کے وکیل نے کہا کہ دو واقعات میں حریم شاہ کو سیکیورٹی خدشات محسوس ہوئے۔ حریم شاہ کا پیچھا کیا گیا اور دھمکایا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ کا حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم








