بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر عارف علوی نے اپنی وضاحت میں انٹرویو کے الفاظ دہرا دیئے

کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے اپنے وضاحتی بیان میں کل کے انٹرویو کے الفاظ دہرادیئے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سائفر پر بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ صدر عارف علوی نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’وہ خط چیف جسٹس کو بھیجا ، میں قائل ہوں کہ اس کے اوپر تحقیقات ہونی چاہئے ، میں اس بات پر قائل نہیں کہ سازش ہوئی مگر میرے شبہات ہیں کہ تحقیقات ہوں ۔ علاوہ ازیں ایوان صدر کے اعلامیئے میں بھی یہی کہا گیا کہ صدر نے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اس حقیقت پر قائل نہیں کہ سازش ہوئی ، کہا تھا کہ سازش کے معاملے پر ان کے شبہات ہیں۔