بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران حکومت کی بچھائی بارودی سرنگوں کے باعث مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہونگے، اسحاق ڈار 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پچھلے چار سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔ پی ٹی آئی کو احتجاج کے لیے ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ملک سیلاب میں ڈوبا ہے اور عمران خان کو سیاست کی پڑی ہے۔ امریکہ پہنچنے پر پاکستانی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھا کرگئی ہے، پچھلے 4 سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ سالانہ میٹنگ کے لیے جارہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد اسے خیرباد کہہ دیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیرس کلب نہیں جائے گا۔