اسلام آباد: وفاقی حکومت نے احتجاج اور لانگ مارچ کے معاملے پرعمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ نے دائر کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ عمران خان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اوراحتجاج کے اعلان کر رہے ہیں ،سپریم کورٹ نے 25 مئی کو فیصلہ دیا تھا جس پر عمران خان نے عمل نہیں کیا ،پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس سے واضح ہے کہ عدالتی احکامات کی توہین کی گئی،عمران خان نے ایچ 9 گراو¿نڈ جانے کے بجائے ورکرز کو ڈی چوک کال دی،پی ٹی آئی ورکرز نے ریڈ زون میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا،سپریم کورٹ کے 25 مئی کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 25مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔









