بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے ایک بار پھر ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر کی ابتدائی تقرری کا ریکارڈ طلب کر لیا

مظفرآباد: سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر نے ایک مرتبہ پھر ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر کی ابتدائی تقرری کا ریکارڈ پبلک سروس کمیشن سے طلب کر لیا۔ مقدمے کی سماعت یکم نومبر کو سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے فرحت علی میر کی سرکاری ملازمت کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا ْ
گزشتہ روز اجلاس پیش نہ کیا جاسکا اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریکارڈ زلزلہ کے دوران تباہ یو گیا ہے جس پر عدالت نے ایک مرتبہ پھر ریکارڈ سمیت متعلقہ اتھارٹیز کو یکم نومبر کو طلب کر لیا ۔
سپریم کورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود فرحت علی میر کی بطور ممبر الیکشن کمیشن تقرری کیسے ھوئی ایڈووکیٹ جنرل سے متعلقہ حکام سے ہدایات لے کر وضاحت پیش کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہوا تھا اور عدالت نے قرار دیا تھا کہ کیوں نہ توھین عدالت کی کارروائی عمل میں لاتے ھوے تقرری کالعدم قرار دی جاے۔۔
یاسر سفیر مغل نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ھوئے آزاد جموں و کشمیر الیکشن آرڈیننس 2020 کو چیلنج کر رکھا تھا اور ھائی کورٹ نے ان کی رٹ پٹیشن خارج کر دی تھی۔۔
پٹیشنر نے ھائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن برائے اجازت اپیل دائر کر رکھی تھی۔ سپریم کورٹ نے پٹیشنر کی درخواست اجازت اپیل منظور کرتے ھوئے مقدمہ میں حکم امتناعی جاری کر رکھاتھا لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن کے ممبر کی تقرری عمل میں لائی گئی تھی جس کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے ۔