اسلام آباد:ویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ کل بروز جمعہ اسلام آباد میں تمام ویمن چیمبرز کی صدور کی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہیں۔کانفرنس میں بیس ویمن چیمبرز کی صدور، اعلیٰ حکام، سفارتکارمختلف شعبوں کے ماہرین اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔ ثمینہ فاضل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد خواتین کی فلاح و بہبود اور انھیں نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔کانفرنس کے زریعے خواتین کی آواز متعلقہ حلقوں تک پہنچائی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ خواتین ملکی آبادی کی اکثریت ہیں مگر انھیں وہ مواقع نہیں ملتے جو ملنے چائیے۔اگر انکی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔اس موقع پر ویمن چیمبر کی سابق صدر نائمہ انصاری نے کہا کہ سیلاب سے ملکی معیشت کو بہت نقصان ہوا ہے مگر سب سے زیادہ اثر خواتین اور بچوں پر پڑا ہے جبکہ لاکھوں حاملہ خواتین کی زندگی داؤ پر لگی ہوئی ہے جن کو بچانے اور انکی بحالی کا دفریضہ سب نے مل کر ادا کرنا ہو گا۔
تمام ویمن چیمبر زکی صدور کی کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی، خواتین کے مسائل اجاگر کئے جائیں گے ، ثمینہ فاضل








