بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمر سرفراز چیمہ کی پنجاب پولیس کو رانا ثناءاللہ کی گرفتاری میں اینٹی کرپشن کی معاونت کرنے کی ہدایت

لاہور(ممتازنیوز) مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب پولیس کو وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری میں اینٹی کرپشن کی معاونت کرنے کی ہدایت کردی۔ایک بیان میں مشیر داخلہ پنجاب نے کہاکہ اینٹی کرپشن پنجاب رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر چکا ہے ،وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک موثر ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئی جی پنجاب کو ہدایت کردی ہے کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے اور قانون کے مطابق رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔