اسلام کوٹ(ویب ڈیسک) تھرکول، وزیراعظم کے دورے کے دوران قید کئے جانے والے گدھوں کی کراچی منتقلی کے دوران ٹرک کو پولیس نے پکڑ لیا۔ڈرائیور سمیت3ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق تھرکول بلاک 2پر وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران قریبی دیہات کے آزاد گھومنے والے گدھوں کو نجی کمپنی نے پانچ روز سے میں قید کر رکھا تھا۔جنہیں ٹرک میں بھر کر کراچی بھیجا جا رہا تھا کہ مالکان جاگ اٹھے اور پولیس کو اطلاع دے کر ٹرک کو مٹھی کے قریب فانگاریو چیک پوسٹ پر رکوا دیا۔ پولیس ٹرک کو تحویل میں لے کراسلام کوٹ تھانے لے آئی اور ڈرائیور سمیت تین ملزمان ارشد شیخ،ممتاز اور ولی خان کو گرفتار کر کہ لاک اپ کردیا۔
تھرکول، وزیراعظم کے دورے کے دوران قید کئے جانے والے گدھوں کی کراچی منتقلی، ٹرک پکڑا گیا








