بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا کا سب سے بڑا 3200 میگا پکسل کا کیمرا تیاری کے آخری مراحل میں، پانچ فٹ لینس کیمرا کا وزن 2800؍ کلو گرام

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین نے دنیا کا سب سے بڑا کیمرا لینس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اس کی مدد سے کائنات کی وسیع اور واضح تصاویر کھینچی جا سکیں گی۔ یہ لینس امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں قائم لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے جو 3200؍ میگا پکسل کی تصاویر کھینچنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ لینس اس قدر طاقتور ہے کہ 15؍ میل کے فاصلے سے گالف بال کی تصویر کھینچ سکتا ہے۔ کیمرے کا حجم ایک چھوٹی ایس یو وی گاڑی جتنا ہے جبکہ صرف لینس کا قطر پانچ فٹ ہے۔ مکمل ہونے پر یہ کیمرا روبین مشاہدہ گاہ کے اوپر جنوبی ریجن میں آسمان کی وسیع ترین تصاویر کھینچ سکے گا، جس سے زیادہ سے زیادہ ستاروں اور کہکشائوں کا مشاہدہ کیا جا سکےگا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 3200 میگا پکسل (3.2؍ ارب پکسل) کے اس کیمرے میں 189؍ سینسر، 2؍ فٹ وائیڈ فوکل پلین ہے جبکہ لینس کی ڈائمنشن 5.5 فٹ ضرب 9.8 فٹ ہے۔ اس کا وزن 2800؍ کلوگرام ہے۔