بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین نے ہر اندرونی اور بیرونی محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی بے مثال ہے ۔ چین نے ہر اندرونی اور بیرونی محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔
چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے خطیر رقم کا چیک پیش کیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں کیلئے جاری کاموں میں چین نے پاکستان کی مدد کی۔
ملاقات میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک،وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی، ظفر الدین محمود اور پاکستان میں چین کے سفیرنون رانگ بھی شریک ہوئے۔