اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)موجودہ حکومت کے ساتھ معاہدہ کرنے سے گریزاں ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں شہبازگل نے کہاکہ آئی ایم ایف کی طرف سے واضح پیغام دیا گیا کہ الیکشن کے بعد آنے والی حکومت سے نیا معاہدہ کریں گے، آپ سے نہیں،اسحاق ڈار نے جب بار بار درخواست کی تو آخری جواب یہ تھاکہ آپ کو تو خود نہیں پتہ آپ کتنے دن حکومت میں ہیں۔کسی بھی معاہدے کی ضمانت آپ کیسے دے سکتے ہیں؟
آئی ایم ایف موجودہ حکومت کیساتھ معاہدے سے گریزاں ہے،شہبازگل کادعویٰ








