بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ، اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا امریکی صدر کے بیان پر ردعمل

لندن: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو بین الاقوامی قوانین اور طریقوں کا احترام کرتے ہوئے اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ہفتے کو اپنے ٹوئٹس میں نواز شریف نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ تمام آزاد ریاستوں کی طرح،پاکستان اپنی خود مختاری، خود مختار ریاست اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔