بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل گیا ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں جبکہ ائی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لکھتے ہیں کہ حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں اس لیے پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی،پیٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل گیا ہے،جو بھی انکو سہارا دے گا وہ اپنی عزت اوروقارنیلام کرےگا کیونکہ یہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرخارجہ اپنے ملک سے لاپتہ ہیں،انکا چورن کہیں نہیں بک رہا۔