بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید انتقال کرگئے ،وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب،وفاقی وزیراطلاعات کی تعزیت


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

لاہور/ اسلام آباد(ممتازنیوز) لاہور پریس کلب کے تاحیات رکن  اور سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید لاہور میں انتقال کرگئے ۔ ا ن کی نماز جنازہ اقبال ٹاؤن میں چلڈرن پارک نیلم بلاک میں ادا کی گئی جس میں سینئرصحافیوں، لواحقین اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، بعدازاں ان کی تدفین علامہ اقبال ٹاؤن کے قبرستان میں کی گئی۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری ، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں خواجہ فرخ سعید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ فرخ سعید پاکستان بالخصوص پنجاب کے صحافیوں کے ممتاز قائد تھے جنہوں نے تمام عمر اقدار وروایات کی حامل صحافت کی اور نظریاتی قلم کار کی شہرت پائی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ  خواجہ فرخ سعید کے انتقال سے رپورٹنگ کاایک شاندار باب بند ہوگیا۔ انہوںنے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔