بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہید نور مسکانزئی کی خدمات ناقابل فراموش،قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ،کورکمانڈر کوئٹہ

خاران (ممتاز نیوز)کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ،سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکان زئی کے گھر گئے ،مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کی پاکستان کے لیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف ‎غفور نے خاران کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکان زئی کے اہلخانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔کور کمانڈر بلوچستان نے نور محمد مسکان زئی کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہید کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا۔ کور کمانڈر بلوچستان کا کہنا تھا کہ شہید چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی ایک بہادر اور نڈر انسان تھے اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ‎کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے شہید کے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ دہشت گرد قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائےگا۔کورکمانڈر بلوچستان کا کہنا تھا کہ جسٹس محمد نور مسکانزئی کی قانون اور انصاف کیلئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی، نڈر شخصیت تھے ۔ شہادت پر سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں ۔ کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل آصف غفور نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ اہل خانہ کو یقین دلایا کہ دہشتگرد جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ۔