بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کے پاس ایک سے زائد ٹرمپ کارڈ ،عوام کےلئے سرپرائز ہے ،بابراعوان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پارلیمانی امور کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس ایک سے زائد ٹرمپ کارڈ ہیں اور وہ 27مارچ کے جلسے میں اہم اشارہ دے سکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس عوام کےلئے سرپرائز ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کےلئے عمران خان کے پاس ایک راستہ نہیں بلکہ تین سے چار کارڈز ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 27مارچ کے جلسے میں اہم اشارہ دے سکتے ہیں۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان سیاسی صورتحال کے حوالے سے سیاسی وقانونی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔