بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے قوم کو خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے پاکستانی قوم کو خوش خبری سنا دی، ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ڈالر کی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی۔
اسحاق ڈار جو آئی ایف سے مذاکرات کے بعد امریکہ سے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملنے کےلئے لندن میں ہیں انہوں نےیہاں آئی ایم ایف کے عہدیداران سے اپنی ملاقاتوں کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا دور اچھا رہا، اس موقع پر آئی ایم ایف سمیت ورلڈ بینک کی اعلیٰ حکام سے گزشتہ چار دن میں 58ملاقاتیں ہوئیں۔
اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی ڈالر کی قیمت چند پیسے بڑھی ہے جبکہ اس کی اصل قیمت کم ہے اور بہت جلد ڈالرکی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی۔
نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سے بہت سی باتیں ہوتی ہیں لیکن ہربات عوام کے سامنے کرنے کی نہیں ہوتی۔