بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانیوں کی اس مشکل گھڑی میں مدد پر چینی قیادت اور چین کے عوام کی مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم شکر گزار ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین کے خصوصی وفد کی Xu Xianbiao, Emergency Commanding Officer, ڈیپارٹمنٹ آف فلڈ کنٹرول، وزارتِ ایمرجنسی مینجمنٹ، چین کی قیادت میں ملاقات،ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، شیری رحمن، معاونِ خصوصی طفر الدین محمود، چیئرمین NDMA اور چیئرمین NFRCC کے علاوہ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی،ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے دورہء پاکستان کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چینی وفد سیلاب سے متعلق ماہرین پر مشتمل ہے جو پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں بالخصوص سندھ کا دورہ کرکے آیا ہے. وفد پاکستان اور چین کے مابین سیلاب کی پیش گوئی اور اس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں پاکستان کو قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر تکنیکی معاونت فراہم کرے گا. چینی وفد نے متعلقہ پاکستانی اداروں و حکام سے تعاون کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دئے ہیں اور 21 اکتوبر کو NDMA کو متاثرہ علاقوں میں لوگوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تفصیلی پلان اور رپورٹ پیش کرے گا. وزیرِ اعظم نے وفد کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ قدرتی آفات کے دوران ریسکیو اور ریلیف کے حوالے سے چینی ماہرین کا تجربہ، پاکستان کیلئے مستقبل میں بھی مفید ثابت ہوگا،وزیراعظم نےاس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چینی وفد کو تجویز دونگا کہ وطن واپسی سے پہلے پاکستانی حکومت کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون کے معاہدہ پر دستخط کرکے جائیں.پاکستانیوں کی اس مشکل گھڑی میں مدد پر چینی قیادت اور چین کے عوام کی مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم شکر گزار ہے،چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی، یہ پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کی عمدہ مثال ہے.سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقے ابھی بھی زیرِ آب ہیں جن میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں نئے چیلنجز کو جنم دے رہی ہیں.پاکستان اور چین میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات پر انکے مشکور ہیں۔