بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماضی میں عمران خان آرٹیکل 62، 63 کے تحت نہ صرف نااہلی بلکہ اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ماضی میں آئین کے آرٹیکل 62اور63کے تحت نہ صرف نااہلی کو بلکہ اپنی نااہلی کو بھی درست قراردے چکے ہیں ۔

فروری 2017 ءمیں وہ کہہ چکے ہیں کہ اس آرٹیکل کے تحت خود انہیں بھی نااہل قراردے دیاجائے تو ٹھیک ہے ۔

ایک بار یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ جب کسی کو نااہل قراردیاجاتا ہے تو اس نے کوئی تو جرم کیاہوتاہے نا ،کوئی تو غلطی کی ہوتی ہے ۔

نواز شریف کے خلاف فیصلے پر یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے ججوں کو پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔