بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ معلومات منظر عام پر لانے والے صحافی کو کیاکیا دھمکیاں ملیں؟ صحافی نے ساری داستان بیان کردی

اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس منظر عام پر لانے والے صحافی ابرار رانا کو کیا کیا سہنا پڑا ؟ انہوں نے نجی ٹی میں گفتگو کرتے ہوئے ساری داستان بیان کردی۔

عمران خان کا توشہ خانہ کیس منظرعام پر لانے والے صحافی رانا ابرار نے کہا کہ جب انہوں نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس سے متعلق معلومات طلب کیں تو انہیں دھمکیاں دی گئیں، بوڑھی والدہ سے کہا گیا کہ گھر میں لاش آئے گی۔

صحافی رانا ابرار نے کہا کہ سوات میں پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہم پر حملہ کیا،جس کا ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوا۔ راجن پور میں میری فیملی انتقامی کارروائی برداشت کرتی رہی۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے کیا لیا؟ کتنے پیسے دے کر لیا؟ جو گفٹ عمران خان نے رکھ لیے ہیں ان کی تفصیل بتائی جائیں لیکن اس کیس میں جو انفارمیشن مانگی تھی وہ انھیں اب تک نہیں ملی۔ اس دوران مجھے آفرز بھی آئی لیکن میں نے کہا مجھے معلومات چاہئے۔ جس ادارے میں نوکری کررہاتھا مجھے پی ٹی آئی کے بااثر لوگوں نے نوکری سے نکال دیا۔ادارے کے سی ای او نے مجھے بلایا کہ ہم مجبور ہیںآپ کو نوکری سے فارغ کررہے ہیں۔آج بھی میں جس جگہ نوکری کے لئے اپلائی کرتا ہوں پی ٹی آئی کے بااثرات افراد اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے مجھے نکال دیتے ہیں۔

صحافی رانا ابرار نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق توشہ خانہ سے تحائف لینے کی ادائیگی عمران خان کے اکاؤنٹ سے نہیں ہوئی بلکہ کسی اور کے اکاؤنٹ سے ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تحفہ لینے سے پہلے ہی بیچ چکے تھے اور جس نے خریدا اسی کے اکاؤنٹ سے پے منٹ ہوئی۔