بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جیونی : پہاڑی تودہ تلے دب جانے والے افراد کو نکالنے کے لئے 36 گھنٹے سے آپریشن جاری

کوئٹہ (ممتازنیوز) جیونی کے ساحل دران پر پہاڑی تودہ تلے دب جانے والے افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن کو 36 گھنٹے گزر گئے ۔ سمندر میں پانی کی بلند سطح کی وجہ سے آپریشن نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ جیونی کے علاقے بندری اور بانوان سے جانے والے سات دوست حادثہ کا شکار ہوگئے تھے ۔ ز د میں آنے والے 2 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ، نیوی ، کوسٹ گارڈز اور لیویز ہیوی مشینریز کے ساتھ پہنچے تاہم سمندر میں مد وجزر کی وجہ سے تودے سے لاشیں نکالنے کا کام روکنا پڑا ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر کا کہنا ہے کہ سمندر میں جوار بھاٹا کی وجہ سے مذید سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے ۔ جانبحق ہونے والے سات سالہ بچے کی لاش نکال لی گئی ۔ تودے کے نیچے دب جانے والوں میں 35 سالہ ضمیر شاد ولد نور بخش ، 26 سالہ سجاد نصیر ، 7 سالہ تبریز نصیر ، 25 سالہ نجیب مولا داد ، 17 سالہ آصف نوری شامل ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر کی نگرانی میں آپریشن جاری ہے ۔