پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مقتول صحافی ارشد شریف کی میت وطن واپسی پر احتجاج کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جسے انتظامیہ نے مبینہ طور پر دھوکے سے ناکام بنا دیا۔
ارشد شریف کی میت قطرایئر لائن کی پرواز کیو آر 632 کے ذریعے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچائی گئی، جسے ان کے اہلِ خانہ نے وصول کی۔
اس موقعے پر پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری ،کنول شوزب اور سماجی وصحافتی تنظیموں کے رہنما بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پررش کے باعث بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی، حکام نے ارشد شریف کے حامیوں کو ویڈیوز بنانے سے روک دیا۔
ائیر پورٹ سے ایک ایمبولینس پولیس ایسکورٹ میں روانہ ہوئی، جس کے پیچھے احتجاج کی نیت سے پہنچے پی ٹی آئی کارکنان بھی روانہ ہوئے۔
حکومت عجیب و غریب ڈرامے کرنے پر آگئی۔۔۔ ائیرپورٹ سے خالی ایمبولنسز کو سائرن بجاتے ہوئے نکالا جا رہا ہے ۔۔۔ pic.twitter.com/YcH1ZnZiKD
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) October 25, 2022
صحافی شفاء یوسفزئی نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ایک ایمبولینس سائرن بجاتے ہوئے پولیس قافلے کے ساتھ نکلی اور لوگوں نے اس پر پھول یہ سوچتے ہوئے نچھاور کئے کہ اس میں ارشد شریف کی میت موجود ہے۔”لیکن وہ ایمبولینس خالی تھی۔“
دوسری جانب قافلہ جب ہسپتال پہنچا تو معلوم ہوا کہ ایمبولینس واقعی خالی تھی، جس کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے بھی کی۔
شہر یار آفریدی خالی ایمبولینس کے پیچھے کہیں اور پہنچ گئے pic.twitter.com/u7mMaeHDM5
— Siasat.pk (@siasatpk) October 26, 2022
شہریار آفریدی نے اپنے ویڈیو بیان میں اس اقدام کو ”بزدلی“ اور ”منافقت“ قرار دیتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی نے بھی شفاء یوسفزئی کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ“جو شفاء نے لکھا وہ حقیقت ہے، وہ میرے ساتھ تھیں۔“









