بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیٹنگ کے بعد افریقا کی تباہ کن بولنگ، بنگلادیش کے 76 پر 7 کھلاڑی آؤٹ

سڈنی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹنگ لائن بکھر گئی۔

بنگلادیش کے 76 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے رائیلی روسو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پہلی سنچری بنائی، انہوں نے صرف 56 گیندوں پر 109 جب کہ وکٹ کیپر بیٹر  کوئنٹن ڈی کوک نے 38 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔

دونوں بیٹرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوسری بڑی شراکت بنائی،جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 163 رنز کی شراکت بنائی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔

پرتھ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔