بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینئر صحافی نصیر قریشی انتقال کرگئے، ڈیرہ اسماعیل خان میں سپردخاک،مولانافضل الرحمان کی تعزیت

ڈیرہ اسماعیل خان(ممتازنیوز)سینئر صحافی نصیر احمدقریشی خالق حقیقی سے جاملے جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں اداکی گئی ،نمازجنازہ میں مرحوم نصیر قریشی کے رفقا،لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،بعدازاں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ نصیراحمد قریشی اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان اور ایک نجی خبررساں ادارے سے وابستہ تھے جو جو چند روز قبل ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے، جمعرات کی شب اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔ادھر جمعیت علمااسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے سینیئر صحافی نصیر احمد قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کےلئے دعابھی کی ۔