بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی لانگ مارچ،کراچی اورلاہورمیں لاک ڈائون کاامکان

کراچی (ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کاامکان پیداہوگیا،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کا امکان ہے، پارٹی کی جانب سےمکمل پہیہ جام ہڑتال پر غور کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے لئے پاکستان تحریک انصاف کراچی کی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کراچی اور حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کرنے کا امکان ہے کیونکہ کہ رہنماؤں کی اکثریت کراچی اور حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کے حق میں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت مشاورت میں کراچی اور حیدرآبادمیں مکمل پہیہ جام ہڑتال پربھی غور کررہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں کارکنوں کو کہاں جمع ہونا ہوگا، مختلف مقامات سمیت لانگ مارچ میں کراچی سے کارکنوں کی شرکت کی حکمت عملی پربھی غور ہورہا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں نیوز کانفرنس میں جمعے سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک لاہور سے ہوگا، صبح 11 بجے ہم جمع ہونگے اور لانگ مارچ کی قیادت میں خود کرونگا