بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی:کہکشاں کالونی میں حماد نامی نوجوان کی سر عام ہوائی فائرنگ، اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ صدر بیرونی کی حدود کہکشاں کالونی میں حماد نامی نوجوان کی سر عام ہوائی فائرنگ اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ذرائع کے مطابق حماد نامی غنڈہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کہکشاں کالونی میں آیاملک بلال اور احسن کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی اور خوب ذود کوب کرنے کے ساتھ ہی ہوائی فائرنگ کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر دی بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہوائی فائرنگ کے دوران جو خول زمین پر گرے انکو اکھٹا کررہے تو اہل علاقہ کے مطابق اسی دوران پولیس ملازم کوکال موصول ہوئی بجائے پولیس حماد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتی لیکن انہوں نے اسلحہ سے لیس حماد اور اس کے ساتھیوں کو چلتا کیا شہریوں کا کہناتھا کہ حماد نے کہاکہ میرا تم کچھ نہیں بگاڑ سکتے میرے تعلقات پولیس میں اوپر تک ہیں کسی میں دم خم ہے تو مجھے گرفتار کرواکے دکھاو ساری پولیس میری جیب میں ہے درخواست گزار شیخ ظہور کا کہناتھا کہ پولیس حماد اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی بجائے صلح کرنے کےلیے دباو ڈالا جارہا ہے درخواست گزار نے افسران بالا سے استدعا کی ہے کہ پولیس کا قبلہ درست کیا جائے اور شہر میں سر عام خوف و ہراس پھیلانے والے کے خلاف مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اس حوالے سے جب تفتیشی افسر سے موقف جاننے کی کوشش کی تو ان موبائل نمبر بند ملا یہ خبر 8 اکتوبر کو میڈیا کی جانب سے منظر عام پر لانے کے بعد ایس پی صدر زنیر چیمہ نے بھر پور ایکشن لیا اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں راولپنڈی اڈیالہ روڈ کہکشاں کالونی میں ملک حماد کی جانب کی جانے والی فائرنگ کی وائرل ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایس پی راول زنیر احمد چیمہ نے فوری طور پر نوٹس لیا اور کاروائی کا آغاز کرنے کے احکامات صادر فرمائے ہوائی فائرنگ کےواقعہ کی صاحب شفاف تحقیقات کے احکامات صادر فرمائے اور ملوث افسران کو چارج شیٹ جاری کردی ایس پی صدر کا کہناتھا کہ ملزمان کے خلاف شفاف انکوائری کرکے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگیجبکہ دوسری جانب تھانہ صدر بیرونی کے تفتیشی افسر نور محمد کی منطق ہی الگ نکلی فائرنگ میں ملوث ملک حماد نے ڈی ایس پی کے سامنے پیش ہو کر قبول کیا کہ میں نے فائرنگ کی ہے لیکن تفتیشی افسر نے اپنی انکوائری میں فائرنگ میں ملوث ملک حماد کو جائے وقوعہ سے ہی فارغ التحصیل کردیا انہوں نے اپنی انکوائری کارخ موڑتے ہوئے ثابت کردیا کہ ملک حماد موقع پر موجود نہیں تھا فائرنگ ملک حماد کے گارڈ کی جانب سے کی گئی ہے جبکہ وڈیو اور تصاویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک حماد موقع پر موجود تھااور پولیس نے موقع پر پہنچ کر خول بھی اکھٹے کئے مدعی مقدمہ شیخ ظہور کو مختلف طریقے سے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے ان کو کہا جارہاہے تمہارے بیٹوں کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات درج کر دیں گے ورنہ صلح کرلو شیخ ظہور نے اعلی افسران سے استدعا کی ہے کہ پولیس کا قبلہ درست کیا جائے واقعے میں ملوث ملک حماد اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو