اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کو عالمی ذرائع ابلاغ کی طرف سے نمایاں کوریج دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں مختلف تجزیئے پیش کئے جارہے ہیں۔عرب نیوز چینل”الجزیرہ“ نے عمران خان کے دورے کوروس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے تناظرمیں اہم قرار دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تھنک ٹینک ”ولسن سنٹر “میں ایشیاء پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کوگلی مین کاکہنا ہے کہ روسی صدر ،وزیراعظم پاکستان کے دورے کو دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کر سکتے ہیں کہ جو کچھ بھی ہو روس کے ساتھ ابھی بھی اچھے دوست ہیں۔