بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’اگر تم مارو گے تو ہمارے جواب کیلئے بھی تیار رہو‘ گنڈا پور کا آڈیو لیک پر ردِعمل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی امین گنڈا پور نے رانا ثناء اللہ کی جاری کردہ آڈیو لیک پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں مبینہ آڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ یہ آئیں تو سہی ہم ماریں گے، وزیرداخلہ کہتے ہیں ہم نے ڈرونزاور آنسو گیس شیل لیے ہوئے ہیں تو پھر ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تم اگر حملہ کرو گے تو ہمارے جواب کے لئے بھی تیار رہو، ہم آزادی کے لیے نکلے ہیں اور آزادی لے کر رہیں گے۔
دوسری طرف علی امین گنڈاپور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے دھمکیاں دی گئی ہیں اور ’اگر تم مارو گے تو ہمارے جواب کے لیے بھی تیار رہو۔‘تاہم پی ٹی آئی رہنما نے خود سے منسوب اس مبینہ آڈیو کی تردید نہیں کی ہے۔