بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آبادپولیس کا پی ٹی آئی کے رہنما راجہ خرم نواز کے گھر پر چھاپہ، گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی

اسلام آباد:اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ خرم نواز کی گرفتاری کیلئے اتوار کی شب ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ ماراتاہم خرم نواز گھر پرموجود نہیں تھے جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لاجاسکی۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں اسلام آباد پولیس کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیںپولیس لانگ مارچ کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے یا دینے والوں کی تلاش ہے، پولیس کی مختلف رہنماؤں کے گھروں پر آمد ہوئی۔ پولیس کو جن 23 مقامی عہدیداروں کی تلاش ہے لسٹ سامنے آ گئی، چھاپوں کی اطلاع سے قبل ہی مقامی عہدایدار نامعلوم مقامات پر شفٹ ہو گئے، لسٹ میں سرگرم کارکنوں کا ذکر کیا گیا ہے، راجہ قیصر، نیاز اللہ نیازی، جمیل عباسی، زوہیب خان کے نام شامل ہیں۔ جمیل عباسی، راجہ محمد بابر، چوہدری نثار وغیرہ کو بھی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، پولیس مطلوبہ افراد کے حوالے سے انفارمیشن اکٹھی کر رہی ہے تاہم اسلام آبادپولیس کے ترجمان نے چھاپوں کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی سیاسی کارکن کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا۔کسی بھی فرد کے خلاف کوئی مقدمہ یا کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی تاوقتیکہ وہ امن عامہ میں رکاوٹ ہو۔اسلام آباد پر امن شہر اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس قیام امن عامہ کے لیے کوشاں ہے۔