لانگ مارچ میں خونی انقلاب کی دھمکی دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ٹوئٹر پر اپنے ہی جلسےکی پرانی تصویر لگا بیٹھے۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ میں عوام کے سمندرکی موجودگی کاپیغام دیا اور ساتھ ہی خونی انقلاب کا اشارہ کیا۔
The sea of people along our March on the GT Road. For 6 months I have been witnessing a revolution taking over the country. Only question is will it be a soft one through the ballot box or a destructive one through bloodshed? pic.twitter.com/CeVdRVp9ON
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں، سوال صرف یہ ہےکہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟
ٹوئٹ میں عمران خان نے ایک تصویر اور ویڈیوبھی لگائی، لیکن یہی تصویر پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ 9 ستمبرکو بھی شیئرکرچکا ہے۔










