بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم کاپریس کانفرنس میں سیاسی صورتحال پربات کرنے سے انکار

 اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کسان پیکج کے اعلان کے حوالے سے کی جانے والی پر یس کانفرنس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرنے سے گریزکیا۔ان کا کہناتھا کہ اگر سیاسی بات کی تو ’’لام ‘‘پیچھے رہ جائے گی اور ’’میم ‘‘ آگے لگ جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کسان پیکج کے تحت کسانوں کو 1800 ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں یہ قرض 400 ارب روپے زیادہ ہے، کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں زراعت اور کسانوں کے روزگار کی بحالی کے لیے خصوصی پیکج تیار کرایا ہے۔