جدہ (ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کےجنرل سیکرٹری ملک منظوراعوان اور سرپرست چودھری عبدالمجید گجر نے وزاعظم شہبازشریف کی طرف سے کسانوںکیلئے قرضوں اور سہولتوں پر مبنی 1800 ارب روپے کےپیکج کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے زرعی شعبے کو ترقی ملے گی اور روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم کے ملک میں زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کیلئے اعلان کردہ پیکج پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملک منظوراعوان اور چودھری عبدالمجید گجر نےکہاکہ پاکستان کی معیشت بنیادی طور پر زراعت پرمبنی ہے ،بدقسمتی سے گزشتہ دورحکومت میں زرعی شعبے پر مناسب توجہ نہیں دی گئی جس سے کسان بدحال ہوگیا اور رہی سہی کسر سیلاب نے نکال لی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج سے کسان اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑے ہوسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر لوگ ملک میں روز گار کے مواقع نہ ہونے کے باعث دیارغیر میں آکر دوگنازیادہ محنت کرتے اور مصائب جھیلتے ہیں اگرانہیں ملک میں ہی مواقع میسرآئیں تو وہ پردیس میں مشکلات جھیلنے سے بچ سکتا ہے اور ملکی ترقی میں اہم کردار اداکرسکتا ہے،اتحادی حکومت کے لوگوں کو روزگارکی فراہمی کے حوالے سے اقدامات بلاشبہ تسلی بخش ہیں تاہم اس جانب مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا کسان پیکج خوش آئند،اگر ملک میں روزگار ملے تو ہمارا مزدوردیارغیرکے مصائب کیوں جھیلے؟ ملک منظوراعوان، چودھری عبدالمجید گجر








