بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کے بیان پر فواد چودھری کا ردعمل آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ن لیگ کے قائد میاں محمد نوازشریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آپ کے بھائی کی حکومت ہے اس حکومت پر آپ کا اپنا اعتماد یہ ہے کہ آپ لندن سے واپس آنے کو تیار نہیں، عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر آپ کے پلٹ لیٹس پھر گر گئے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے اب ووٹ سے فرار اختیار کر رہے ہیں آمریت کی کوکھ میں جنم لینے والے کب جمہوری ہو سکے ہیں۔