بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خاتون صحافی کی ہلاکت کی رپورٹ درج،عمران خان کےکنٹینرکا ذکرغائب

کامونکی: کامونکی پولیس نے خاتون صحافی صدف نعیم کی ہلاکت کی رپورٹ درج کرلی تاہم رپورٹ میں عمران خان کےکنٹینرکا ذکر نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق
تھانہ صدرکامونکی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی ہلاکت کی رپورٹ درج کرلی۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سادھوکی میں رہنماؤں کےخطاب کے بعدلانگ مارچ کامونکی کی جانب روانہ ہوا، شام سوا پانچ بجے خاتون اینکر صدف ایک کنٹینرکی کوریج کی کوشش کرتے ہوئےگرگئیں، خاتون کنٹینر کے نیچے آکر زخمی ہوئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں تاہم رپورٹ میں عمران خان کےکنٹینرکا ذکر نہیں کیا گیا۔