بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ذلت ورسوائی فارن ٖفنڈنگ فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتاز نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ذلت ورسوائی فارن ٖفنڈنگ فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے ۔ عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے ، فارن فنڈنگ فتنے ،دو ہزار لوگ 22کروڑ عوام نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ عمران نے اعتراف کر لیا کہ وہ مارشل لاء لگوانا ہے ، اس نے یہ بھی اعتراف کر لیا کہ وہ خون خرابے سے انقلاب لانا چاہتا ہے ، ذلت ورسوائی فارن ٖفنڈنگ فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے ۔