وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی فوٹیج دیکھی، وہ زخمی ہوئے، واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، یہ افسوسناک واقعہ ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں، پنجاب پولیس، انتظامیہ، انٹیلی جنس تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے، یہ واقعہ پنجاب حکومت کی حدود میں ہوا ہے، وزیراعظم نے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں، یہ حساس معاملہ ہے، اس قسم کے واقعات پر قیاس آرائیوں سے مزید اشتعال پیدا ہو سکتا ہے، میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت کی طرف سے جو حقائق سامنے آئیں، انہیں نشر کیا جائے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پنجاب حکومت، آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری پنجاب سے رابطے میں ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جیسے ہی کوئی مصدقہ اطلاع ملتی ہے وہ میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائے گی، پنجاب حکومت جس طرح کا تعاون چاہے گی، وفاق ہر طرح کا تعاون کرے گا، سیاسی میدان خونی میدان نہیں بننے چاہئیں، پاکستان نے پہلے بھی بہت سی قربانیاں دی ہیں، پنجاب حکومت کی رپورٹ کا ہم انتظار کر رہے ہیں، ایک واقعہ ہوا ہے، اس کے لئے جو تعاون چاہئے ہوگا، وفاقی حکومت تعاون فراہم کرے گی،
عمران خان پر حملے کے واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، مریم اورنگزیب








