بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو انتہائی افسوس ناک قرار قرار دیا ہے۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے زخمی ہونے اور ایک شہری کے جان بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی اور اس واقعہ میں جان بحق ہونے والے شہری کی مغفرت کے لیے دعا کی۔