بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔
اس واقعہ کی جہاں سیاسی رہنما مذمت کررہے ہیں وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان صاحب اور اُن کے ساتھیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللّٰہ تعالٰی سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین۔