اسلام آباد ( ممتازنیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ان کی ریلی پر فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ۔ اپنے ایک بیان میںاحسن بختاوری نے کہا کہ حملہ آور کی گرفتاری ب سے تحقیقات میں مدد ملے گی جبکہ صاف شفاف انکوائری اور غیر جانداران تحقیقات کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ ملک دشمن عناصر پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی سازش کر سکتے ہیں ان سے ہوشیار اور خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر بلیم گیم کی بجائے پنجاب حکومت اور مرکزی حکومت تحقیقاتمیں ایک دوسرے سے تعاون کریں ۔
عمران خان پر قاتلانہ حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائی جائے ، احسن ظفر بختاوری








