بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ سنا دیا

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے دائر درخواست پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا، سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شہری محمد آفاق کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ایڈووکیٹ محمد آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے 2 نومبر کو 3 صفحات پر مشتمل درخواست دائر کی گئی تھی۔