بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دوں گا، احمد حسین ڈیہڑ کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملتان سے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں گے۔احمد حسین ڈیہڑ نے ایک بیان میں کہا کہ میں آج پی ٹی آئی کے رکن کی حیثیت سے اسمبلی اجلاس میں گیا، میرےپانچ مطالبات ہیں اور سارے غریب سے متعلق ہیں لہٰذا عمران خان سے اپیل ہے میرےمطالبات تسلیم کریں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ تک آپ کو وقت دیتا ہوں، وزیراعظم سے اس وقت ملوں گاجب میرےمطالبات پورے ہوں گے۔