اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ،وزیر خارجہ کی طرف سے اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی آ گئی۔جمعہ کو وزیر خارجہ کی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ملاقات اسلام آباد میں ہوئی ، وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے، اہم پیغام ایم کیو ایم کے راہنماں کو پہنچایا،اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا ،ایم کیو ایم رہنماں میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،جاوید حنیف، صادق افتخار شامل تھے۔
عدم اعتماد،وشاہ محمود قریشی متحرک،اتحادیوں سے رابطے








