بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے شہبازشریف کانام چیری بلاسم رکھ دیا

مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے مانسہرہ جلسے میں اپوزیشن جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک موقع پر کہا کہ شہباز شریف میں تمہارا نام ’’چیری بلاسم‘‘ رکھ دیتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ چوہا نمبر ون شہبازشریف نے شیروانی سلوا لی تھی اور وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ اگر میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو امریکا کو ناراض نہ کرتا، میں تو کوئی بھی بوٹ دیکھوں پالش کردیتا ہوں، آج سے شہبازشریف کا نام چیری بلاسم رکھ دیا ہے، اب شریف خاندان کے ملک کو لوٹنے کے دن چلے گئے، اور شہبازشریف نے جو شیروانی سلوائی تھی وہ کسی اور کو دے دیں، اب یہ لوگ لندن میں ہی سیاست کریں گے، اور تھوڑے عرصے بعد انگلینڈ والے پاکستان سے قرضے مانگا کریں گے، کیوں کہ یہ اس ملک کا بھی دیوالیہ نکال دیں گے۔