facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت گرانے کا معاملہ۔۔۔سابق آصف زرداری آج سراج الحق سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔

آصف زرداری اور سراج الحق کی ملاقات دوپہر 3 بجے منصورہ میں ہوگی، ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان 13 فروری کو ملاقات شیڈول تھی تاہم آصف زرداری کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ملاقات مؤخر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔