بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران میں تمام تعلیمی ادارے ورچوئل لرننگ پر منتقل، نیا تعلیمی نظام نافذ

ایران نے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو آن لائن یا ورچوئل لرننگ پر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد تعلیمی سرگرمیاں اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے جاری رہیں گی۔

ایرانی وزارتِ تعلیم کے ترجمان علی فرہادی کے مطابق 21 اپریل سے تمام اسکول اور تعلیمی ادارے ورچوئل لرننگ کے نظام پر منتقل ہو جائیں گے، اور یہ فیصلہ تمام تعلیمی سطحوں پر لاگو ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ نظام آئندہ نوٹس تک برقرار رہے گا، جبکہ روایتی یعنی بالمشافہ کلاسز کی بحالی سے متعلق کسی بھی فیصلے کی صورت میں طلبہ اور والدین کو کم از کم تین دن پہلے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری، پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں بڑی توسیع

حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں مختلف انتظامی اور تکنیکی چیلنجز، جن میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل بھی شامل ہیں، کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں کہ یہ پابندی کس حد تک طویل یا مستقل ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے ایران کے تعلیمی نظام میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی، جس کے اثرات طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے روزمرہ نظام پر مرتب ہوں گے۔