بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ قومی فریضہ سمجھ کر عمران خان کے الزامات کا فیصلہ کرے،خورشید شاہ

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کو درخواست کو آخری آپشن قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا اب ناگزیر ہو چکا ہے، سپریم کورٹ قومی فریضہ سمجھ کر عمران خان کے الزامات کا فیصلہ کرے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان سمیت واقعے کے ہر زخمی کی میڈیکولیگل رپورٹس کا جائزہ لیا جائے، حلف لیا جائے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو سب من و عن تسلیم کریں گے۔