راولپنڈی(نیوز ڈیسک)مری روڈ پر احتجاج کے دوران فیاض الحسن چوہان نے مظاہرے میں شریک کارکن کو تھپڑ مار دیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی میں مری روڈ پر عمران خان پر حملے کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا رہا تھا،اسی دوران پی ٹی آئی کارکنان کی آپس میں تلخ کلامی ہوگئی،فیاض الحسن چوہان نے مظاہرے میں شریک کارکن کو تھپڑ مارا۔
اس پر فیاض الحسن چوہان سے ناراض کارکن نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا؟پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ٹائر میں پیٹرول چھڑکتے وقت کارکنوں پر گرا جسے آگ لگ سکتی تھی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ آپ کو اپنا بچہ سمجھ کر تھپڑ مارا،کارکن نے کہاکہ آپ نے مجھے پیار سے نہیں زور سے تھپڑ مارا ہے۔









