اسلام آباد:سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اور اس حملے میں نامزدملزمان پر فوری طور پر ایف آئی آردرج نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ متاثرہ فریق کی درخواست کے مطابق فی الفور ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ اس حملے کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔مزید برآں اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کی گئی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں کئے گئے چاروں مطالبات کی پرزورتائیدکی گئی ۔اجلاس میں سپریم کورٹ سے ان چاروں مطالبات پر فوری ایکشن کی توقع ظاہر کی گئی۔
پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کااجلاس،عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت،ایف آئی آردرج نہ ہونے پراظہارتشویش








